پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے اپنے جہاز کو تکنیکی معائنے کے لیے ویانا روانہ کیا ہے، جس کے بارے میں بعض حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کو وزارت اطلاعات نے مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ جہاز کا تکنیکی معائنہ متعین مدت میں کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے اور یہ ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ حقائق کے برعکس اور غیر ضروری ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ بے بنیاد قیاس آرائیوں کے بجائے اہم اور بامقصد کاموں پر توجہ دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp