صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور یا سہیل افریدی کی کارکردگی کی بات نہیں، صرف عمران خان کے کارکردگی اچھی ہے، کارکردگی تو سابق وزیراعلی پرویز خٹک کی بھی اچھی تھی، لیکن جب وہ عمران خان سے الگ ہوئے تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا، صوبائی حکومت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، وزیراعلی اور ان کے دوست سب فیصلہ کرتے ہیں، میں صوبائی تنظیم تو دیکھتا ہوں اور تنظیمی امور سنبھالتا ہوں، جو حکومتی امور ہیں وہ صوبائی حکومت دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا قیادت میں تبدیلی کی کوششیں تیز، نوجوان قیادت جنید اکبر کے خلاف کیوں؟

وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں کوئی نئی بات نہیں ہے، پی ٹی آئی کا حسن یہی ہے کہ یہاں اختلاف پایا جاتا ہے، یہاں ورکر ہیں کوئی سیاسی نوکر نہیں، سیاسی ورکر کو جو چیز بری لگے اس کا اظہار کرتے ہیں۔ جبکہ باقی پارٹیوں میں کوئی اختلاف نہیں دکھے گا، وہ تو سیاسی نوکر ہوتے ہیں، سب نے ہاں میں ہاں ملانا ہوتا ہے، پی ٹی آئی میں ہر بندے کو اگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے، پارٹی عمران خان صاحب کے نام پر ایک ہے، جو عمران خان کا فیصلہ ہوتا ہے پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے ہتھیار نہیں اٹھائیں گے، ہم پولیٹیکل لوگ ہیں ہمارے پاس فورم ہو تو استعمال کرتے ہیں یا کریں گے ہیں۔ اس سے پہلے ہم ایکٹیوٹی کرتے ہیں۔ رمضان کے بعد کریں گے، کل بھی میٹنگ ہوئی، آج بھی ہو گی، ان شاءاللہ تعالیٰ وہ ساری چیزیں ہم عید سے پہلے فائنل کریں اور عید کے بعد ان شاءاللہ بھرپور پلاننگ کے تحت احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میرا گھر، اختلافات اور شکوے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر نے واضح کردیا

جنید اکبر نے کہا کہ علیمہ خان پارٹی سے الگ ہیں، وہ خان صاحب کی بہن ہیں اور بہن کا جو درد ہوتا ہے اس کے دل میں ہوتا ہے تو وہ کبھی ہم سے ناراض ہو جاتی ہیں، لیکن پارٹی کے فیصلے پارٹی قیادت کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت