پی ٹی آئی میرا گھر، اختلافات اور شکوے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر نے واضح کردیا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جنید اکبر نے پارٹی کے اندر اختلافات اور ناراضگیوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے اور اس میں جھگڑے، ناراضگیاں اور شکوے چلتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: جنید اکبر پی ٹی آئی سے سخت ناراض، پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کو پارٹی میں ایڈجسٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے اور پی ٹی آئی کا اپنا مخصوص کلچر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ہر کوئی خود کو لیڈر سمجھتا ہے، اور وہ خود بھی جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کر چکے ہیں کہ تقریروں میں مسائل کی وجوہات واضح نہیں کی جاتیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ محمود اچکزئی پر ان کے کوئی تحفظات نہیں۔

جنید اکبر نے مزید کہاکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو بھی ہدایت دیں گے، وہ فائنل ہو گی۔

ان کے مطابق جب پارٹی میں ہر رکن کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو اختلافات پیدا ہونا فطری ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوسری پارٹیوں میں طاقت کے مرکز سے فیصلے کیے جاتے ہیں، اس لیے اختلافات کم ہوتے ہیں۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں سب کو پتا ہوتا ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ اور شہباز شریف وزیر اعظم بنیں گے۔

مزید پڑھیں: ‏پارٹی تو میری ہے، پی ٹی آئی سے تو مجھے عمران خان بھی نہیں نکال سکتا، جنید اکبر

جنید اکبر نے مزید کہاکہ جیسے مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیراعلیٰ بنے گا، اسی طرح پارٹی کے اندر بھی وقت کے ساتھ سب کو ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘