پی ایس ایل 2026: اسلام آباد یونائیٹڈ کو نیوزی لینڈ کے 2 کوچز کی خدمات حاصل

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بلیک کیپس کے اسسٹنٹ کوچز لیوک رونکی اور جیکب اورم کو پاکستان سپر لیگ 2026 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کوچنگ ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دے دی۔

لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم میں واپسی کریں گے، جبکہ جیکب اورم ان کے معاون کوچ ہوں گے۔ رونکی اس سے قبل 2017 سے 2021 تک اس فرنچائز کے لیے بطور کھلاڑی کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس شہر میں کتنے میچز ہوں گے؟ پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل 26 مارچ سے شروع ہو کر اپریل کے آخر تک جاری رہے گی، جس کے باعث دونوں کوچز بلیک کیپس کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز اور اپریل میں بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیم کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔

بلیک کیپس کے پرفارمنس مینیجر مائیک سینڈل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ رونکی اور اورم کے اس کوچنگ موقع کی حمایت کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ دونوں کوچز کے لیے بین الاقوامی سطح پر تجربہ بڑھانے کا بہترین موقع ہے اور وہ اس سے حاصل ہونے والا تجربہ مستقبل میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے بھی فائدہ مند بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

نیوزی لینڈ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 15 مارچ کو کرے گی، جس کا پہلا میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے