معروف اداکار اور وائس آرٹسٹ شجاعت ہاشمی انتقال کرگئے

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار اور ممتاز وائس آرٹسٹ شجاعت ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تھیٹر اور فلم کا بڑا نام اداکار انور علی دنیا سے چل بسے

شجاعت ہاشمی کو پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی اداکاری اور آواز کے ذریعے فن کی دنیا میں گہرے نقوش چھوڑے اور کئی یادگار منصوبوں کا حصہ رہے۔

انہوں نے خاک اور خون، سوہرا تے جوائی اور بابل دیاں گلیاں سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

حکومت پاکستان نے فنون لطیفہ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار عشرت عباس خلیل انتقال کرگئے، پشاور میں سپرد خاک

مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ، گڑھی شاہو لاہور میں ادا کی جائے گی۔

ان کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری