پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، حکومت23 ارب روپے کی سبسڈی دے گی

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم کی منظوری سے 14 مارچ 2026 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کے فرق کی مد میں ادائیگی کرے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 05 پیسے جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول) پر 49 روپے 63 پیسے فی لیٹر ادا کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

حکام کے مطابق 14 مارچ سے 20 مارچ 2026 کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے قیمتوں کے فرق کی مجموعی ادائیگی تقریباً 23 ارب روپے ہوگی، جو اوگرا کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے حکومت نے وزیرِ اعظم آستریٹی فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس فنڈ کے لیے 27 اعشاریہ 1 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس رقم میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ آئل کمپنیوں کو ادائیگی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اعلامیے کے مطابق اوگرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں کے فرق کی ادائیگی کے لیے طریقہ کار تیار کرے اور آئل کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے گئے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟