پاکستان نے افغان طالبان کا وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ مسترد کردیا

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وانا میں کامیاب حملہ کیا گیا ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون کو تباہ کردیا گیا جس سے کسی فوجی تنصیب یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسلسل پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے پھیلا رہی ہے، جیسا کہ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے طیارے گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے جھوٹے دعوے کیے گئے تھے، لہذا ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

بیان کے مطابق ڈرون کی تصویر اور ویڈیو کلپ منسلک ہے، اور اس واقعے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حقیقت ہمیشہ جھوٹ پر غالب رہتی ہے۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان کا افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک کی گئی کارروائیوں میں 684 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp