اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر عمر حیات پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس نے فائرنگ ذاتی رنجش کی بنیاد پر کی تھی۔

ملزم واقعے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، تاہم اسلام آباد پولیس نے قلیل عرصہ میں اسے گرفتار کر لیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے سات ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے ہیومن انٹیلیجنس، ڈیجیٹل سرویلینس اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔

واقعے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp