طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض حلقے ان کے درمیان صلح کی کوششیں کر رہے ہیں جن میں شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی بھی شامل ہیں۔

علامہ آصف رضا علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔

 ایمان فاطمہ کی قریبی دوست مسنا شبیر نے بھی اس حوالے سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ آصف رضا علوی کی اجازت سے آپ کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ لوگوں نے اس معاملے کو میم کانٹینٹ بنا کر رکھ دیا ہے لیکن اس میں 3 جانیں جڑی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں کہ اگر آپ کسی کے ساتھ بھلائی نہیں کر سکتے تو برائی بھی نہ کریں۔ اس رشتے کو بہت سی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قانونی نوٹس ملنے کے بعد ایمان فاطمہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش رہی لیکن پہلے پوڈکاسٹ میں لگائے گئے جھوٹے الزامات، اور اب یہ قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

اپنے پیغام میں انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میری اور میرے بیٹے کی کیا غلطی ہے؟ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس مقدس مہینے کے احترام میں میں اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری