پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کو آٹا، میدہ، سوجی اور دیگر اشیا برآمد کی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
گندم مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کی فلارمل انڈسٹری اور کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کسان دوست وژن، گندم 2026 پالیسی کے تحت تاریخی اقدامات، سلمیٰ بٹ
سری لنکا، چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلارملز گندم مصنوعات کی برآمد کے نظام میں شامل ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو گندم مصنوعات ایکسپورٹ میں فعال کردار نبھانےکی ہدایت کردی۔
پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے سرپلس گندم دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں: صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل پر پابندیاں، بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ آنا شروع ہو جائے گی۔














