سعودی وزارتِ سیاحت نے لائسنس یافتہ مہمان نوازی کی سہولیات کے معائنہ دوروں میں تیزی کر دی ہے تاکہ عملے کے ڈیٹا کی رجسٹریشن اور اس کی بروقت اپڈیٹ سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق ان معائنوں کا مقصد شعبے میں قوانین کی پاسداری کو بڑھانا، سیاحوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور آپریشنل ڈیٹا کی شفافیت کے ساتھ مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں رمضان کی روایت، کافی اور کھجوریں مہمان نوازی کی علامت
وزارتِ سیاحت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے عملے کے ڈیٹا کی رجسٹریشن اور اپڈیٹ مکمل کریں، بصورتِ دیگر انہیں قانونی کارروائی یا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔














