چاند کا اعلان دیر سے کیوں؟ شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں شہری نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے انوکھی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند دیکھنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کرے۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو شوال کے چاند سے متعلق اعلان جلدی کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ چاند کے دیکھے جانے کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر 2026: چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے؟

شہری نے کہا کہ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورت حال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا بھی حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا