عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی روایت کے مطابق اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن اپنے بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت کب سے ملنے والی ہے، طارق فضل چوہدری نے بتادیا

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نائیکوپ کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

قوانین کی پابندی لازمی

انہوں نے مزید واضح کیا کہ پاکستان میں قیام کے دوران عمران خان کے بچوں کو ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست میں تاخیر سے متعلق شکایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی