’پرائس از رائٹ‘ کی سابق ماڈل کا الزام: باب بارکر نے ہراسگی کے الزامات کے دوران خواتین کو خاموش رکھا

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور گیم شو ’پرائس از رائٹ‘ کے دوران خواتین کے خلاف ہراسگی کے ماحول کا انکشاف ایک نئی دستاویزی سیریز میں سامنے آیا ہے۔

سابق ماڈلز ہولی ہالسٹرم، کیتھلین بریڈلی اور پروڈیوسر باربرا ہنٹر نے شو کے دوران خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسگی کی کہانیاں بیان کیں۔ ہنٹر نے کہا کہ وہ لفٹ میں تھیں جب ایک مرد نے ان پر ہاتھ رکھ دیا، جسے انھیں زور لگا کر دور کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے چینی شہری نے معافی مانگ لی

ہالسٹرم، جو 1977 سے 1995 تک ماڈل رہیں، نے بتایا کہ شو کی پروڈکشن نے ’’دس سیکنڈ قاعدہ‘‘ متعارف کروایا، جس کے تحت کسی کو ماڈلز کو گھورنے کی مدت محدود کرنے کی ظاہری کوشش کی گئی، لیکن عملی طور پر یہ کوئی مؤثر اقدام نہیں تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ میزبان باب بارکر نے خواتین کو ہراسگی کی شکایت کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور شو کے سیٹ پر خواتین کے خلاف جاری رویے کو چھپانے میں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ گلاسز کا خطرناک استعمال، خواتین سوشل میڈیا پر ہراسانی کا شکار

ہالسٹرم نے یہ بھی کہا کہ بارکر کا سابق ماڈل ڈائن پارکنسن کے ساتھ تعلق تھا، جبکہ وہ 1983 سے نینسی برنیٹ کے ساتھ تعلق میں تھے، اور یہ معاملہ شو کے ماحول پر اثر انداز ہوا،دستاویزی سیریز کے دو اقساط بدھ، 18 مارچ کو نشر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘