سوئی سدرن گیس نے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے صارفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا ہے۔ کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ عید کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر اور متوازن گیس لائن پیک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر، پاکستان میں گیس کے بحران کا خدشہ؟

گیس فراہمی کا شیڈول

چاند رات: گیس کی فراہمی بند نہیں ہوگی۔ پوری رات اور اگلے دن نصف شب 12 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔

عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیانی رات: رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس معطل ہوگی۔ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک دستیاب ہوگی۔

عید کے دوسرے اور تیسرے دن کی درمیانی رات: رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس بند رہے گی، صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک دستیاب ہوگی۔

عید کے تیسرے دن کے بعد: صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، اس کے بعد رمضان کے پہلے شیڈول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 5:30 تک گیس معطل رہے گی۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کی بدولت امریکا سب سے بڑا تیل و گیس کا مالک ہے، امریکی ترجمان

صارفین کسی دشواری کی صورت میں 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز، سلمان احمد صدیقی نے کہا کہ کمپنی کی مستعد ٹیم ہر وقت صارفین کی معاونت کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم