ٹک ٹاک اور یوٹیوب کریئیٹرز کو ماہانہ 3 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے دوسرے پلیٹ فارمز کے مقبول کریئیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نئی پیشکش متعارف کروا دی ہے جس کے تحت بڑے انفلوئنسرز کو ماہانہ 3 ہزار ڈالر تک ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار شیرلے رینز انتقال کرگئیں

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مطابق یہ پروگرام ’کنٹینٹ فاسٹ ٹریک‘ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ایسے کریئیٹرز کو پلیٹ فارم پر لانا ہے جن کے دیگر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

اس پروگرام کے تحت منتخب کریئیٹرز کو زیادہ سے زیادہ 3 ماہ تک ادائیگی کی جائے گی جبکہ انہیں ہر ماہ کم از کم 15 شارٹ ویڈیوز (ریلز) اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

کم فالوورز والوں کے لیے بھی موقع

وہ کریئیٹرز جن کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے کم ہے وہ بھی اس اسکیم کے تحت ماہانہ ایک ہزار ڈالر تک کما سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مطلوبہ مواد شیئر کریں۔

صرف چند ممالک تک محدود

فی الحال یہ پروگرام صرف امریکا اور کینیڈا میں دستیاب ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے دیگر پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد ثابت کرنا ہوگی۔

ماہرین کی تنقید

کئی ماہرین اس اقدام کو فیس بک کی جانب سے کریئیٹرز کو واپس لانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

کریئیٹر مینیجر جارڈن شوارزنبرگر کے مطابق یہ پیشکش بظاہر اتنی پرکشش نہیں کیونکہ بڑے کریئیٹرز پہلے ہی برانڈ ڈیلز اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے زیادہ آمدن حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: کریئیٹر اکانومی کا نیا دور، ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کا کروڑوں ڈالر کا معاہدہ

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک طویل عرصے سے کریئیٹرز کی ترجیح نہیں رہا اور صرف پیسے کی پیشکش سے ناظرین کو واپس لانا آسان نہیں ہوگا۔

آمدن بمقابلہ اخراجات

ماہرین کے مطابق فیس بک کی جانب سے فی ویڈیو تقریباً 200 ڈالر کی ادائیگی بعض کریئیٹرز کے پروڈکشن اخراجات بھی پورے نہیں کرتی جس کی وجہ سے یہ پروگرام بڑے ناموں کے لیے زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔

کیا یہ حکمت عملی کامیاب ہوگی؟

تجزیہ کاروں کا خٰیال کہ یہ پروگرام زیادہ تر چھوٹے کریئیٹرز کو تو متوجہ کر سکتا ہے تاہم بڑے کریئیٹرز اور ان کے ناظرین کو فیس بک پر واپس لانا ایک بڑا چیلنج رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

سمندر کی گہرائیوں میں چھپے راز، سائنسدانوں نے گھوسٹ شارک کی نئی نسل دریافت کر لی

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟