پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی‘، ڈاکٹر نبیہہ علی کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید
اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے۔
سادہ مگر خوبصورت انداز
شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔
مزید پڑھیے: فضا علی کا ندا یاسر پر بالواسطہ الزام، طلاق سے متعلق بیان وائرل کرنے کا دعویٰ
فضا علی نے اپنے انداز کو پھولوں سے سجے ہیڈ پیس اور ہلکے زیورات سے مکمل کیا، جبکہ ان کے شوہر نے سفید پھولوں کا بروچ لگایا۔ دونوں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے۔
اداکارہ کا جذباتی پیغام
فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ‘۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ہم اپنی بیٹیوں کو ڈیٹنگ سکھا رہے ہیں؟‘ فضا علی کی ’لازوال عشق‘ پر کڑی تنقید
اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔














