سعودی عرب میں عید کا ناشتہ: منفرد روایت جو خاندانوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں عیدالفطر کی صبح ناشتے کی روایتی محفلیں خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو ایک جگہ جمع کر کے خوشیوں، محبت اور میل جول کا خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔

عید کے دن لوگ صبح سویرے ایک دوسرے کے گھروں میں جمع ہوتے ہیں، جہاں روایتی کھانوں سے سجی میزوں پر بیٹھ کر عید کی خوشیاں بانٹی جاتی ہیں اور مبارکباد کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے عید کی نماز سے پہلے کی روایات، سعودی معاشرے کی ثقافتی اور مذہبی زندگی کا اہم حصہ

مقامی ٹور گائیڈ سامی الحارثی کے مطابق عید کا ناشتہ خاص طور پر بچوں کے لیے بے حد پرکشش ہوتا ہے کیونکہ اس موقع پر انہیں عیدی ملتی ہے اور کھیل کود کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

علاقوں کے مطابق روایات میں تنوع

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید کے ناشتے کے پکوان مختلف ہوتے ہیں۔ کہیں چاول اور گوشت کے روایتی کھانے تیار کیے جاتے ہیں تو کہیں مٹھائیاں، پیسٹری، سعودی قہوہ، کھجور، شہد، مکھن، عریکہ اور فتہ جیسی اشیاء نمایاں ہوتی ہیں۔

ثقافتی ورثے کی عکاسی

یہ روایت نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہے بلکہ معاشرے کی ثقافتی یادداشت اور روایات کو بھی زندہ رکھتی ہے، جہاں اجتماعی خوشی اور اپنائیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے عیدالفطر: سعودی باشندے اپنے اہل خانہ کو زیادہ تر کون سا تحفہ دیتے ہیں؟

سامی الحارثی کے مطابق عید کا ناشتہ اس موقع کی روح کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے میں محبت، قربت اور خوشی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے