کراچی کے گل پلازا میں دوبارہ آگ لگنے کا واقعہ، مشتبہ شخص زیرِ حراست

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کراچی میں واقع گل پلازا کی ایک دکان میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد عمارت کے اندر سے نشے کے عادی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ: 73 افراد کی ہلاکت کی بنیادی وجہ دم گھٹنا قرار

کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازا میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں واقع ایک دکان میں آگ لگی، جس کے بعد وہاں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ گل پلازا کے بیسمنٹ (گیٹ نمبر ایک کے قریب) واقع دکان میں آگ لگی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول کے مطابق عمارت پہلے ہی سیل تھی اور اس وقت یہ واضح نہیں کہ آگ کتنی دکانوں تک پھیلی ہے۔ ان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ آتشزدگی کیس: ڈپٹی کمشنر جنوبی کا جوڈیشل کمیشن میں تفصیلی جواب جمع

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر سے ایک نشے کے عادی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جس پر ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چوری کی نیت سے عمارت میں داخل ہوا تھا اور ممکنہ طور پر آگ لگنے کا باعث بھی وہی شخص ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب واٹر کارپوریشن حکام نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی درخواست پر فوری مدد فراہم کرتے ہوئے نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے ہیں جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو بھی کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع اسی گل پلازا میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں آگ تین روز تک بھڑکتی رہی اور اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

ناروے میں صحافی کے سوال پر وزیر اعظم مودی کو چپ لگ گئی

محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، کاؤنٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے

وزیراعظم کی بیت المال میں درخواستوں کی فوری پراسیسنگ اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت

’سوشل میڈیا ٹرائلز ناقابلِ قبول‘، راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پر ردِعمل

ویڈیو

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا