خانیوال میں 7 بچوں کی اموات، طبی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ نے نیا رخ دے دیا

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خانیوال کے نواحی علاقے کوٹ اسلام کے چک 2 میں ایک ہفتے کے دوران 7 بچوں کی اموات کی اطلاعات نے مقامی آبادی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ابتدائی طور پر ان اموات کو خسرہ کی ممکنہ وبا قرار دیا جا رہا تھا، تاہم محکمۂ صحت نے اس خدشے کو چیلنج کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں علی زمین، منظر عباس، زہرہ بی بی، افشاں بی بی، انایہ بی بی اور جمشید علی شامل ہیں، جبکہ علاقے میں دیگر کئی بچے بھی اسی نوعیت کی علامات میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

ان اموات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مکینوں نے متعدی بیماری کے خدشے کے پیشِ نظر محکمۂ صحت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی نہ کی گئی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود نے متاثرہ گاؤں میں طبی ٹیم روانہ کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

 مزید پڑھیں: 2026 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، ویکسینیشن کے باوجود وائرس کی گردش جاری

طبی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے 10 سال کے درمیان تھیں، میں خسرہ کی واضح علامات کی تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنوں اور ٹیسٹ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اموات ممکنہ طور پر گیسٹرو یا کسی اور بیماری کے باعث ہوئیں، نہ کہ خسرہ سے۔

محکمۂ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کے جسمانی معائنے، بشمول جلد کے معائنے، کے دوران خسرہ کی کوئی واضح علامات سامنے نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں: گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

تاہم حتمی نتائج لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اضافی ٹیسٹ نتائج اموات کی اصل وجہ کا تعین کریں گے۔

انہوں نے متاثرہ گھروں میں صفائی کی ناقص صورتحال کی نشاندہی بھی کی، جو بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی، سندھ سب سے آگے

دوسری جانب علاقے میں اب بھی کئی بچے بیمار ہیں، جس کے باعث مکینوں میں تشویش برقرار ہے۔

محکمۂ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور حتمی تشخیص کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں