سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی واپسی اور خدمات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ: عمرہ زائرین میں 2 لاکھ 40 ہزار قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
مملکت کے نائب وزیر حج و عمرہ نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ ہم اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ اپنے شہریوں کے ساتھ جو ابھی بھی مملکت میں عمرہ کی ادائیگی کر رہے ہیں، رابطے اور تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ان زائرین کے ڈیٹا فراہم کرتے رہیں گے تاکہ آپ ان سے رابطہ کر کے واپسی کے لیے تصدیق شدہ پروازیں یقینی بنانے میں مدد فراہم کر سکیں نیز مملکت میں قیام کے دوران درکار دیگر خدمات بھی فراہم کر سکیں۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب نے 3 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے
نائب وزیر نے کہا کہ عمرہ ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ یکم شوال ہے اور مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال ہے اور زائرین کی مملکت سے روانگی کی آخری تاریخ یکم ذوالقعدہ 1447ھ مقرر ہے۔














