چین میں معمر شخص کی کتے سے سائیکل کھینچوانے کی ویڈیو وائرل

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایک شخص کی جانب سے اپنے پالتو کتے کو سائیکل کھینچنے کے لیے استعمال کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی

رپورٹس کے مطابق ایک معمر شخص کو ایسی برقی سائیکل چلاتے دیکھا گیا جس کی بیٹری نکال دی گئی تھی اور اس کی جگہ ایک گولڈن ریٹریور نسل کا کتا رسی کے ذریعے سائیکل کے ساتھ باندھ کر دوڑایا جارہا تھا۔ کتے کے منہ پر پٹی بھی لگائی گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس سے وہ چلتے ہوئے کتے کو مارتا دکھائی دیا۔ مقامی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا اور عوامی سڑکوں پر غیر قانونی طور پر تبدیل شدہ گاڑی استعمال کرنے کے قانون کے تحت تنبیہ کی۔ تاہم اس کی عمر زیادہ ہونے کے باعث مزید کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹ فالز میں موجود پراسرار سائیکلیں شہریوں کے لیے معمہ بن گئیں

حکام نے نہ تو شخص اور نہ ہی کتے کی شناخت ظاہر کی، جبکہ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ کتے کو کوئی چوٹ آئی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز