عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی غیرملکی ایجنٹوں سے ملاقاتوں کا پردہ فاش کردیا۔

مزید پڑھیں: عارف آجاکیا کی بیرونِ ملک سرگرمیاں اور عمران خان کے بیٹوں سے تعلقات پاکستان کے خلاف منظم مہم کا حصہ

عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک بھارتی ایجنٹ کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی ملاقات کروائی گئی، جس میں زلفی بخاری نے کردار ادا کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ بھارتی ایجنٹ عارف پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ بنانے کے بیانیے کو فروغ دیتا ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

عابد شیر علی نے کہاکہ ایسے عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو متاثر کر کے پاکستان کے خلاف منفی اور منتشر بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عارف آجاکیا جو ماضی میں کراچی کی مقامی سیاست کا حصہ رہا اور بعد میں جمشید ٹاؤن ناظم کے طور پر ایم کیو ایم لندن گروپ کے عسکری ونگ سے منسلک رہا، اب بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے داخلی معاملات پر تنقیدی بیانیہ پیش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا تحریک انصاف عمران خان کو جلد رہا کروالے گی؟

پلڈاٹ اور دیگر مبصرین کے مطابق آجاکیا کی موجودہ شناخت ایک ایسے فرد کی ہے جو پاکستانی داخلی امور کو بین الاقوامی فورمز پر متنازع بنانے کی کوشش میں سرگرم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں