’عائزہ خان کا ہانیہ عامر کے ساتھ مقابلہ جاری‘، صارفین کی اداکارہ کے لباس پر سخت تنقید

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ عائزہ خان کے لباس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان گرما گرم بحث چھڑا دی ہے۔

چاند رات پر اداکارہ کو پیلے رنگ کے لباس اور میچنگ اسکارف میں دیکھا گیا جبکہ عید کے دن انہوں نے لائلک رنگ پہن رکھا تھا جس سے ایک بار پھر ان کا اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جہاں بہت سے لوگوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں ان کے ملبوسات پر آن لائن تنقید بھی کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بحث اس وقت مزید زور پکڑ گئی جب اداکارہ کا ایک پرانا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہوا جس میں وہ ٹی وی شو پر کھلے لباس پہننے میں اپنی بے چینی کا اظہار کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان، بشمول ان کے شوہر، اعتدال پسند اور سادہ لباس کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر کوئی لباس آرام دہ نہیں تو اسے نہیں پہننا چاہیے۔

حال ہی میں ان کی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں وہ بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیں جس پر مداحوں نے ان کا ماضی کے بیانات سے موازنہ شروع کر دیا اور سوال کیا کہ آیا یہ ان کی ذاتی پسند میں تبدیلی ہے یا وجہ کچھ اور ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

حرا نامی صارف نے کہا کہ عائزہ کا ہانیہ عامر کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ آہستہ آہستہ حرا مانی جیسی بن جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر مداح دو حصوں میں تقسیم نظر آئے کچھ نے ان کی تبدیلی پر تنقید کی اور ان سے اپنی پرانی شناخت پر قائم رہنے کا کہا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ فیشن کے انتخاب میں قدرتی تبدیلی ہو سکتی ہے اور اداکارہ کے انداز میں تبدیلی غیر معمولی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی