پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بنگلہ دیش کے علاقے دولت دیا گھاٹ میں پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Sincerest condolences to the government and brotherly people of Bangladesh on the tragic loss of lives in the bus accident at Daulatdia Ghat. May Allah Almighty grant the departed souls the highest place in Jannah. Our hearts go out to the bereaved families, and we pray for the…
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 26, 2026
وزارتِ خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور عوامِ بنگلہ دیش کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق افراد کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک
ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے بھی دعا کی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس سانحے پر پوری پاکستانی قوم بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔













