ایک پی ایس ایل، 2 پالیسیاں، وی آئی پیز کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر شائقین برہم

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے مگر اس بار قذافی اسٹیڈیم میں ہجوم کی گونج نہیں سنائی دے رہی۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار شائقین کے بغیر افتتاحی میچ ہوا اور صرف وی آئی پیز ہی گراؤنڈ کی رونق بنے جبکہ کرکٹ کے دیوانے ٹی وی اور آن لائن  ہی اس لمحے کا حصہ بن سکے۔

جہاں ایک طرف شائقین کے بغیر میچز کی وجہ سے اداسی نظر آئی وہیں مریم نواز کی میچ دیکھنے کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ صرف وی آئی پیز کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شائقین کو اجازت نہیں، صرف معزز مہمان مدعو ہیں۔ ہر شخص کے لیے الگ قانون لاگو ہے۔

طارق وسیم کہتے ہیں کہ گراؤنڈ میں داخلہ صرف پروٹوکول اور سرکاری گاڑی والوں کے لیے ہے، عام شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کا ایک بھی میچ نہیں دیکھ رہا۔ محسن نقوی نے پاکستانی کرکٹ برباد کر دی ہے۔

بابر نامی صارف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جسے بڑھا کر 4 شہروں سے  زیادہ شہروں کا سفر کرنا چاہیے تھا وہ محدود ہوکر دو شہروں میں آگئی ہے وہ بھی شائقین کے بغیر، شائقین کو کفایت  شعاری کا بہانہ بنا کر نہیں آنے دیا جبکہ لاہور میں پروٹوکول کے قافلے وی آئی پیز ان کے بچے فیملیز اسپانسرز کے مہمان سب آرہے سوائے عام عوام کے۔

ایک صارف نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے عوام کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے لیے ٹکٹوں کی واپسی (ری فنڈ) کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے تمام شائقین کو ان کی ادائیگی اسی طریقے (ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، جیز کیش، ایزی پیسہ) سے خودکار طور پر واپس کر دی جائے گی۔ ری فنڈ کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہو گا اور 15 ورکنگ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp