مشرق وسطیٰ کشیدگی، اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، امن کی بحالی اور استحکام پر اتفاق

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی قیادت کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں امن و استحکام کی فوری بحالی پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ سمیت پورے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے فوری جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی، شہریوں اور عام انسانوں کے تحفظ اور سمندری راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری بھی ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ چینی ہم منصب وانگ یی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور اسی راستے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور مختلف فریقین کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے متحرک سفارتی کردار ادا کررہا ہے، جسے عالمی سطح پر بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

حالیہ امریکی جریدے نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جہاں اعلیٰ سطح پر مختلف عالمی اور علاقائی رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت بشمول وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے اور امریکا و ایران سمیت اہم فریقین کے درمیان رابطوں کو ممکن بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟