’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق تنازع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ سونیتا کی جانب سے طلاق کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گووندا اور اداکارہ کومل رانی سوارنکر مبینہ طور پر شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا نے یہ دعویٰ اداکارہ راکھی ساونت سے فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ راکھی اس وقت ممبئی میں پاپارازی سے بات کر رہی تھیں اور انہوں نے سنیتا سے فون پر گفتگو اسپیکر پر کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Buzzzooka Scrolls (@buzzzookascrolls)

سنیتا نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کا کیس واپس لے لیا ہے کیونکہ گووندا اور کومل شادی کرنے کے منصوبے میں تھے۔ راکھی ساونت نے سونیتا کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلاق کی درخواست واپس لے کر درست فیصلہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے سنیتا کو گووندا کی مبینہ دولت پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ انہیں اپنی مالی حیثیت محفوظ بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

سنیتا نے کومل رانی سوارنکر کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے اور گووندا کو ان کے ساتھ دیکھنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ راکھی ساونت نے بعد ازاں سونیتا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’گھر کی عورت غلط نہیں ہے، میں اس کے ساتھ ہوں‘۔

واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی سوارنکر کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ سونیتا نے میڈیا سے گفتگو میں گووندا کو کومل کا ’شوگر ڈیڈی‘ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلق پر سوالات اٹھائے تھے۔ تاہم گووندا اور کومل کے درمیان کسی رومانوی تعلق کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کون ہیں کومل رانی سوارنکر؟ گووندا کی ساتھی اداکارہ سے تعلق کی افواہیں گرم

گووندا نے بھی سنیتا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں زبان کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیات کے رویے کو نوجوان بھی فالو کرتے ہیں اس لیے انہیں اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہیے۔

سنیتا آہوجا 19 اگست کو اپنے بیٹے یش وردھن کے ہمراہ ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے گووندا کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بھی تصدیق کی کہ طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ششی سنہا کے مطابق سنیتا نے ماضی میں جذباتی کیفیت کے دوران یہ فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے طلاق کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میاں بیوی کا نجی معاملہ عوامی بحث کا موضوع بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp