وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی، اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، امن کی بحالی اور استحکام پر اتفاق

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ گفتگو خوشگوار اور باہمی احترام کے ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کویتی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں امن کے قیام کے عزم کو دہرایا۔

اس موقع پر کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان نے امن کے قیام کے لیے متحرک اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، امریکی اخبار

ولی عہد نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر بھی اظہارِ تشکر کیا اور خواہش ظاہر کی کہ حالات بہتر ہوتے ہی وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

جنیوا کانفرنس: پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینے والا گروپ بے نقاب

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟