شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، بھارتی عدالت کا اہم فیصلہ

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں  الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ شادی شدہ شخص کا بالغ خاتون کے ساتھ ’لیو ان ریلیشن‘ قائم کرنا جرم نہیں ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ سماجی اخلاقیات کو قانون کے عمل سے علیحدہ رکھا جانا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ جب تک قانون کے تحت کوئی جرم ثابت نہ ہو، کسی بھی فرد کو ’لیو ان ریلیشن‘ کی وجہ سے مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ’لیو ان ریلیشن‘ میں ہوں، جیکی شروف کی بیٹی کا اعتراف

یہ فیصلہ ایک فوجداری درخواست پر سماعت کے دوران سامنے آیا جس میں ایک جوڑے نے پولیس کو درج کیے گئے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ خاتون اپنی مرضی سے مرد کے ساتھ رہ رہی ہیں اور وہ بالغ ہیں۔ تاہم خاتون کے خاندان نے اس تعلق کی مخالفت کی اور اسے ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے موت کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے نتیجے میں جوڑے نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ’لیو ان ریلیشن شپس‘ پُرتشدد جرائم کو بڑھاوا دے رہے ہیں؟

عدالت نے اس دوران یہ بھی کہا کہ خاتون نے شاہجہاں پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پاس شکایت درج کرائی تھی لیکن پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جوڑے کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر قانون کے تحت کوئی جرم نہیں بنتا تو سماجی رائے اور اخلاقیات کو عدالت کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کا کوئی حق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا