روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کی حکومت نے ملک کے خفیہ اداروں کو سائبر حملوں اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے وسیع تر عملی اور ہیکنگ کے اختیارات دینے کے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے تحت اداروں کو حملہ آوروں کے آئی ٹی سسٹمز میں داخل ہونے، ڈیٹا نقل یا حذف کرنے اور غیر ملکی ریاستی مہمات میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات کو غیر فعال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

کابینہ کی جانب سے بدھ کو منظور کیے گئے مسودے کے مطابق جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس بی این ڈی  اور داخلی سلامتی کے ادارے بی ایف وی کو پہلی مرتبہ ایسے عملی اختیارات دیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرینڈٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد جرمنی کے سکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور انٹیلیجنس اداروں کو مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔

مجوزہ قانون کے تحت خفیہ ادارے حملہ آوروں کے کمپیوٹر اور دیگر آئی ٹی نظام میں خفیہ طور پر داخل ہوکر ڈیٹا حاصل، نقل یا حذف کرسکیں گے، جبکہ بیرونی ریاستوں کی جانب سے سائبر مہمات میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی ناکارہ بنایا جاسکے گا۔

اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، مالیاتی اداروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے معلومات حاصل کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے معائنوں اور جرمانوں کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی نے خفیہ اداروں کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا، کن ممالک سے خطرہ ہے؟

جرمن حکام کے مطابق ملک کو روس اور ایران سمیت بعض ممالک کی جانب سے جاسوسی، تخریب کاری، سائبر حملوں اور دیگر ہائبرڈ خطرات کا شدید سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی کو اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے صرف اتحادی ممالک کی انٹیلیجنس معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

تاہم خفیہ اداروں کو وسیع اختیارات دینے کے منصوبے پر شہری آزادیوں کے حوالے سے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔ مجوزہ قانون کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ سے منظور ہونا باقی ہے، جبکہ اداروں کی نگرانی کے لیے ایک آزاد نگران کونسل کے ذریعے مرکزی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو احتجاج ہوگا، سہیل آفریدی، ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں، جیل حکام

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا