بھارت عدالت کی جانب سے  آسیہ اندرانی کو عمر قید کی سزا، یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کی شدید مذمت

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دی گئی غیر انسانی عمر قید کی سزا کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت کی جانب سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی مذمت

26 مارچ 2026 کو ممبر برسلز پارلیمنٹ فواد احیدر اور ممبر فلیمش پارلیمنٹ کاظمی سے ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نریندر مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف برسلز پارلیمنٹ، فلیمش پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت کی آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، کشمیریوں کا جدوجہد آزادی سے دستبردار نہ ہونے کا عزم

یاد رہے کہ بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیر کی خاتون آزادی پسند رہنما آسیہ اندرابی کو دہشتگردی کی سرگرمیوں کے نام نہاد مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ اندرابی کی 2 ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو بھی 30، 30 سال قید کی سزا سنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp