بنگلہ دیش میں غیر قانونی فیول ذخیرہ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، 6 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے علاقے چٹگرام میں فیول ذخیرہ کرنے والا گروہ پکڑا گئے ہیں، جس کے قبضے سے 6 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد  کیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق اس فیول کو مبینہ طور پر مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔

کارروائی مدرسا گیٹ علاقے میں بٹر فلائی پارک کے سامنے، چٹگرام ایئرپورٹ کے نزدیک کی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خفیہ ایجنسی ڈی جی ایف آئی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

پاتینگہ پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج مصطفیٰ احمد نے تصدیق کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک تاجر خفیہ طور پر ایئرپورٹ کے علاقے میں فیول ذخیرہ کر رہا ہے۔

کارروائی کے دوران تقریباً 30 ڈرم ڈیزل سے بھرے برآمد ہوئے، ساتھ ہی ایندھن لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے3 پمپس بھی ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ فیول کی مالیت تقریباً 1.8 ملین ٹکا تخمینہ کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک گروہ تیل کی ڈپو اور بحری جہازوں سے فیول چرا کر غیر قانونی فروخت کے لیے ذخیرہ کررہا تھا۔ مبینہ طور پر یہ ڈیزل بلیک مارکیٹ میں تقسیم کے لیے رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟

کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم ان کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔

ایگزیکٹو مجسٹریٹ سبرتا ہالڈر نے کہا کہ فیول کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ کارروائی میں ایئرپورٹ کے علاقے سے بڑی مقدار میں ڈیزل اور متعلقہ آلات برآمد ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟