مشرق وسطیٰ کشیدگی: اقوام متحدہ پاکستانی کی سفارتی کوششوں کا معترف

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے حوالے سے امریکی اور اسرائیلی تنازع کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتکاری اہم ہے اور اسے مکمل طور پر سراہا جاتا ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور عالمی امن پر اس کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو واحد حل سمجھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ تنازعات کی روک تھام اور حل میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور پاکستان پائیدار امن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے ہیں، جبکہ 30 مارچ کو اسلام آباد میں ایک اہم سفارتی اجلاس ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان حالیہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے تنازع میں ممکنہ ثالث کے طور پر سامنے آ رہا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک