پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہونے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کیوں؟

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کارباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا شدید مندی پر اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس میں 4 ہزار 864 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3.21 فیصد تنزلی ہوئی اور ایک لاکھ 46 ہزار 843 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس میں 7 ہزار 50 پوائنٹس کی کمی ہوئی آج کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 51 ہزار 813 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا تیزی سے آغاز، وجوہات کیا ہیں؟

100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 44 ہزار 657 پوائنٹس رہی، دن بھر 29 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 52 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، 567 کمپنیوں میں سے 379 کی قیمتوں میں کمی اور 51 میں اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں کو یومیہ 558 ارب 37 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 16 ہزار 328 ارب روپے ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجوہات

تجزیہ کار تنویر ملک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک بہت بڑی مندی نظر آئی ہے، اس کی بنیادی وجہ وسط ایشیا کی جنگ ہے جس میں اب مزید شدت نظر آ رہی ہے، امریکا کے حملے بھی جاری ہیں جس وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تنویر ملک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چین اور جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔ جب تک جنگ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا مستقبل میں بھی اسٹاک مارکیٹ انڈر پریشر رہے گی۔

سرمایہ کاری میں تاخیر

سینیئر صحافی محمد حمزہ گیلانی کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے بعد ویکوٹک (Vekotic) کمپنی کا ان پاکستان میں سرمایہ کاری میں تاخیر کا اعلان مارکیٹ پر اثر انداز ہوا۔

انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحیرہ احمر (Red Sea) میں تیل کی ترسیل میں خلل وہ بنیادی عوامل ہیں جن کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد فی الحال بحال نہیں ہو پا رہا اور یہ پورا ہفتہ 100 انڈیکس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ سیشن کے اختتام پر معمولی ریکوری دیکھی گئی، لیکن مجموعی طور پر آج مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔

معاشی اشاریے درست ہیں

سینیئر صحافی جنید خان کے مطابق یہ ایک بین الاقومی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل صرف اور صرف امریکا اور ایران کے درمیان تنازع ختم ہونے کی صورت میں ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار، بینچ مارک انڈیکس میں 4700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اپنے معاشی اشاریے مثبت ہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پوری دنیا ایک بحران کے لپیٹ میں ہو اور پاکستان اس سے محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا