امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اب امریکا دیگر ممالک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ برطانیہ نے ایران کی حکومت کو گرانے کی کوشش میں حصہ لینے سے انکار کیا، جبکہ فرانس اسرائیل کو فوجی سامان لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ فرانس ایران کے حوالے سے غیر مددگار رویہ اختیار کر رہا ہے اور یہ بات یاد رکھی جائے گی۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول نہ حاصل کرنے والے ممالک کے لیے بھی تجاویز دیں، اور کہاکہ وہ ممالک امریکا سے جیٹ فیول خریدیں یا ہمت کر کے آبنائے ہرمز جا کر اپنا فیول خود حاصل کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیاکہ اب ہر ملک کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی، بالکل ویسے ہی جیسے دیگر ممالک نے امریکا کے لیے مدد فراہم نہیں کی۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایران قریباً تباہ ہو چکا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اب دیگر ممالک کو اپنا تیل خود حاصل کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp