مشرق وسطیٰ جنگ روکنے کی کوششیں کامیاب ہوئیں تو اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جائےگا، ملک احمد خان

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی سفارتی کوششیں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو روکنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کو جائےگا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امن کا مشن، اسحاق ڈار چین کا دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مسلم ممالک میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے اور اگر پاکستانی سفارتکاری کامیاب ہوتی ہے تو یہ عالمی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ہو۔

ملک احمد خان نے مزید کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تنازع کے حل کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم انڈین میڈیا کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتی کردار ادا کررہا ہے، اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کو ایران جنگ میں گھسیٹنے نہیں دینگے، برطانوی وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

اس کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ بھی کیا، جس میں چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے 5 نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ