چندی گڑھ: بی جے پی دفتر بم دھماکے میں تباہ، سیکیورٹی حکام کا سکھ علیحدگی پسندوں پر شک

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چندی گڑھ میں بھارتی جنتا پارٹی کے دفتر میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ

سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ کو سیل کر دیا اور میڈیا کو جانی نقصان کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

مزید پڑھیے: بھارت میں پابندی کے باوجود کارپوریٹ فنڈنگ میں اضافہ، بی جے پی سب سے بڑی بینیفیشری

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ درمیانی شدت کا تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ابتدائی شبہات میں سکھ علیحدگی پسند گروپس ملوث ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیتن نبین بی جے پی کے 12ویں صدر مقرر، مودی کے بھارت میں جمہوریت نہیں وفاداری ہی کامیابی کی کنجی

بھارتی پنجاب میں خالصتان نواز گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی خالصتان تحریک کو تشدد سے کچلنے کی پالیسی ناکام ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں