محمد علی رندھاوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا۔

وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو نئے چیف کمشنر اسلام آباد کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

سہیل اشرف اس سے قبل پنجاب حکومت میں سیکریٹری کمیونیکیشن ورکس کے عہدے پر فائز تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘