پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ذمہ دارانہ مؤقف اور دانشمندانہ سفارت کاری قابلِ تحسین ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
اپنے بیان میں سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں اور یہ اقدامات خودمختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت کے مترادف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت ہے، جبکہ خطے میں استحکام برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے دانشمندی اور عالمی یکجہتی ناگزیر ہے، اور ہمارے مشترکہ مستقبل کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کا احترام ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف اور متوازن سفارت کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اصولوں کی پاسداری ہی امن و سلامتی کے قیام کا بہترین راستہ ہے۔













