بھارت کا ’لونی‘ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، شہریوں کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کا صنعتی شہر لونی دنیا کا سب سے زیادہ فضائی آلودگی کا شکار شہر بن گیا ہے، جہاں رہنا شہریوں کے لیے صحت کے شدید خطرات کا باعث بن چکا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے قریب واقع اس شہر میں فیکٹریوں کے دھوئیں، گاڑیوں کے اخراج اور تعمیراتی دھول نے فضا کو زہریلا بنا دیا ہے۔ تقریباً 7 لاکھ آبادی ہر وقت آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: فضائی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ، اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری

سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لونی میں پی ایم 2.5 ذرات کی اوسط سطح 112.5 رہی، جو عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حد سے 22 گنا زیادہ ہے۔ یہ باریک ذرات پھیپھڑوں میں داخل ہو کر خون تک پہنچتے ہیں اور دمہ، دل اور سانس کی بیماریوں سمیت کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ عام سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے پر مجبور ہیں جبکہ گھروں کے اندر بھی گرد و غبار جمع ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات میں صنعتی اخراج، ٹریفک، فصلوں کی باقیات جلانا اور تعمیراتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ سردیوں میں درجہ حرارت کی خاص صورتحال آلودگی کو زمین کے قریب روک دیتی ہے، جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:   فضائی آلودگی مردوں میں کون سے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت اور پاکستان کے کئی شہر شامل رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جبکہ شہری صاف فضا کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟