مذاکرات کے لیے پاکستان جانے سے انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ کا ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا ایران کی پوزیشن کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایرانی عوام کی پاکستان سے محبت کے اظہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے لیے سب سے اہم بات وہ شرائط ہیں جو ایک غیر قانونی جنگ کے خاتمے کا نتیجہ خیز اور دیرپا حل فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی مناسب صورت میں مذاکرات یا کسی بھی مثبت پیشرفت کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ وہ شرائط ایران کے لیے قابلِ قبول ہوں۔

اپنی ایکس پوسٹ کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ بات چیت سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث مذاکراتی عمل ختم ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘