جعلی شناختی دستاویزات کی تیاری، کراچی میں کارروائی کے دوران 2 افغان شہری اور نادرا افسر گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں غیر قانونی تارکین وطن اور نادرا افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میٹروول سائٹ ایریا اورنگی کراچی میں چھاپہ مارا، جہاں سے 2 افغان شہری حبیب اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران نادرا افسر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے مطابق نادرا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فرقان احمد خان درانی نے شناختی کارڈ کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے نرسری کے علاقے میں دوسرا چھاپہ مار کر ملزم نادرا افسر فرقان احمد خان درانی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ نمبر 122/2026 درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 اور پی سی اے 1947 کے تحت کارروائی کی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘