اسٹاک، بانڈز اور نقد رقم کی ٹوکنائزڈ فنانس میں منتقلی مالیاتی بحرانوں میں اضافہ کر سکتا ہے، آئی ایم ایف

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ ٹوکنائزڈ فنانس مستقبل میں مالیاتی بحرانوں کی شدت میں اضافہ کر سکتا ہے، جس کے باعث ریگولیٹرز کے لیے بروقت اقدامات کرنا مشکل ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار ٹوبیاس ایڈرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹاک، بانڈز اور نقد رقم جیسے اثاثوں کو ڈیجیٹل ٹوکنز میں تبدیل کرنا مالیاتی نظام میں ایک بڑی ساختی تبدیلی ہے، نہ کہ صرف کارکردگی میں معمولی بہتری۔

یہ بھی پڑھیے:  آئی ایم ایف کا پیٹرولیم لیوی میں نرمی سے انکار، حکومت کا عوامی ریلیف کے لیے دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق بڑی مالیاتی کمپنیاں جیسے بلیک راک اور جے پی مورگن چیس اس ٹیکنالوجی کے عملی تجربات کر رہی ہیں تاکہ روایتی اثاثوں کی خرید و فروخت کو مزید تیز اور آسان بنایا جا سکے۔

اسی طرح نیسڈیک نے ٹوکنائزڈ شیئرز کی تجارت کے لیے امریکی ریگولیٹر سے منظوری طلب کی ہے، جبکہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج بھی بلاک چین پر مبنی پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے جہاں 24 گھنٹے تجارت ممکن ہوگی۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگرچہ اس ٹیکنالوجی سے لین دین کی رفتار میں اضافہ ہوگا، لیکن یہی تیزی ایک بڑا خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘بحرانی حالات زیادہ تیزی سے پیدا ہوں گے، جس سے ریگولیٹرز کے پاس مداخلت کے لیے کم وقت ہوگا’۔ موجودہ نظام میں لین دین کی تکمیل میں تاخیر مرکزی بینکوں کو بحران کے دوران اقدامات کا موقع فراہم کرتی ہے، جو فوری نظام میں ممکن نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ کیوں رہے؟

مزید کہا گیا ہے کہ نجی اسٹیبل کوائنز، جو ٹوکنائزڈ مارکیٹس میں استعمال ہو رہے ہیں، عام حالات میں مستحکم مگر بحران کے دوران غیر محفوظ ثابت ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ڈیجیٹل تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی پالیسیاں مرتب کریں، کیونکہ ٹوکنائزڈ مالیاتی نظام کی تشکیل کا موقع زیادہ دیر تک دستیاب نہیں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟