آئی ایم ایف کا پیٹرولیم لیوی میں نرمی سے انکار، حکومت کا عوامی ریلیف کے لیے دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں نرمی کی درخواست پر ابتدائی طور پر لچک دکھانے سے گریز کیا ہے، جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو خراجِ تحسین، پیٹرول بحران میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کی تعریف

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کے مؤقف پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد انہوں نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ ادارے سے دوبارہ مذاکرات کرکے عوامی بوجھ کم کرنے کے لیے مؤثر دلائل پیش کیے جائیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ عوام پر ڈالنا ممکن نہیں کیونکہ اس سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کو ہدایت دی کہ ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان

حکام کے مطابق حکومت پہلے ہی قریباً 129 ارب روپے کی سبسڈی دے کر ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کر چکی ہے، جبکہ پیٹرول پر 100 روپے اور ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر لیوی بھی آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی