جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتیں، پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف شعبوں کے افراد کو دی جانے والی رعایتیں ختم کردیں

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور مختلف شعبوں کے افراد کے لیے دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ، بزرگ شہریوں، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے لیے رعایتیں ختم کردی گئی ہیں۔

ایئرلائن کی انتظامیہ نے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر متعلقہ اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ تمام رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں اور یہ پابندی ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیٹ فیول کی بلند قیمتوں کی وجہ سے ایئرلائن کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟