اداکارہ فضا علی کے دوسرے شوہر کون ہیں، اہم انکشافات سامنے آگئے

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات اور آن اسکرین سرگرمیوں کی وجہ سے زیرِ بحث رہیں۔ انہوں نے عید پر نکاح کا اعلان کر کے اپنے شوہر اعجاز خان کو مداحوں سے متعارف کرایا تو جہاں کئی صارفین انہیں مبارکباد پیسش کی وہیں کچھ افراد نے ان کے بیانات اور ویڈیوز کی بنیاد پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر اور ہوسٹ روبی ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں فضا علی کے شوہر اور ان کی شادی کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا۔ روبی ملک کے مطابق فضا علی نے 45 سال کی عمر میں شادی کی اور ان کے شوہر اعجاز خان برطانیہ میں دو گیراج کے مالک ہیں۔ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔

روبی ملک نے مزید کہا کہ فضا علی اپنی عمر کے بارے میں 41 سال بتاتی ہیں تاہم ان کی اصل عمر 45 سے 48 سال کے درمیان ہے۔ روبی ملک نے بتایا کہ اعجاز خان گنجے اور موٹے تھے اور فضا علی نے نہ صرف ان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا بلکہ وزن کم کرنے میں بھی ان کی رہنمائی کی، چونکہ فضا علی ماڈل ہیں اور اسٹائلنگ کا اچھا ذوق رکھتی ہیں اس لیے انہوں نے اپنے تیسرے شوہر کی ظاہری شکل پر بھی توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا اب ان کے شوہر بھی بیوی کا فراک پہنا کریں گے؟‘، شوہر کے کپڑے پہننے پر فضا علی پر تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے روبی ملک کے تبصروں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ فضا علی نے نکاح کیا ہے اور یہ سنت ہے اس لیے ان پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ انہیں اس اقدام پر سراہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مبینہ طور پر فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟