’کیا اب ان کے شوہر بھی بیوی کا فراک پہنا کریں گے؟‘، شوہر کے کپڑے پہننے پر فضا علی پر تنقید

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جہاں صارفین نے ان کے حالیہ اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی کی دوسری شادی، تصاویر وائرل

حال ہی میں ٹی وی پروگرام کے دوران فضا علی شو میں اپنے شوہر کے کپڑے پہن کر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اس وقت سو رہے تھے اور وہ ان کے ساتھ مل کر پروگرام میں شامل نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے شوہر کے لیے اپنے احساسات کا اظہار کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے تھے اپنے شوہر سے ملوائیں تو سوچا کہ میں ان کے کپڑے پہن کر آوں گی تو مجھے لگے گا کہ وہ میرے ساتھ ہیں اور جو لوگ مجھے کمزور سمجھتے ہیں وہ سمجھ لیں کہ میں بہادر تھی اور دھڑلے سے بات کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسز اعجاز خان بہت مضبوط ہوگئی ہے جسے کوئی شاباش دینے والا بھی ہے۔ وہ مجھ پر فخر کریں گے اور بچ کے رہیے آپ کی بھی شامت آ سکتی ہے۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، کئی صارفین نے فضا علی پر پبلسٹی اسٹنٹس کرنے اور غیر ضروری عوامی اظہار پر تنقید کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیا فضا علی کے شوہر بھی اب مضبوط بننے کے لیے اپنی بیوی کا فراک پہن کر گھوما کریں گے۔

جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی روزانہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp