ناسا (NASA) کے آرٹیمس دوم مشن کے 4 خلا بازوں نے سوموار کو چاند کی کشش ثقل کے دائرے میں داخل ہو کر تاریخی پرواز کا آغاز کیا، جو 1972 کے بعد انسان کی پہلی چاند کے قریب پرواز ہے۔
مزید پڑھیں:ناسا کا آرٹیمس 2 مشن سیدھا چاند کی جانب کیوں نہیں جارہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
رپورٹس کے مطابق وکٹر گلوور پہلے رنگین انسان اور کرسٹینا کوچ پہلی خاتون ہیں جو چاند کے ارد گرد گھومیں گی۔ کیینیڈین جیریمی ہنسن پہلے غیر امریکی انسان ہیں جو یہ کارنامہ انجام دیں گے۔
Why do the Artemis II astronauts keep calling their Orion spacecraft, “Integrity”?
The crew chose this name for their home away from home because it “embodies the foundation of trust, respect, candor, and humility” of the teams behind the Artemis II mission. pic.twitter.com/un20qoSWSW
— NASA Artemis (@NASAArtemis) April 5, 2026
خلا بازوں نے چاند کی دور دراز خصوصیات، بشمول اورینٹیلے بیسن (چاند کا گرینڈ کینین) کا معائنہ کیا، جو انسانی آنکھ سے پہلی بار دیکھا گیا۔ وہ سولر ایکلیپس اور (Orion Crew Survival System) سپیس سوٹ کے تجربات بھی کریں گے، جو ایمرجنسی میں 6 دن تک سانس لینے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ناسا کا سائنسدان خلا میں پراسرار طور پر بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات آئندہ مشنز، بشمول آرٹیمس 3 اور 4، کے لیے بنیادی معلومات فراہم کریں گے۔ یہ خلا باز زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔











