اسلام آباد ہائی کورٹ: درختوں کی کٹائی کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت، رپورٹ طلب

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود درختوں کی کٹائی کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے محمد نوید احمد کی جانب سے دائر درخواست پر کی، جبکہ درخواست گزار کی نمائندگی ایڈووکیٹ مدثر لطیف عباسی اور عمیر اسد نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ فوڈ کنٹرولر کے اختیارات پر برہم، تفصیلی رپورٹ طلب

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تکنیکی طور پر یہ کیس جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں مقرر ہونا چاہیے تھا کیونکہ مرکزی کیس وہی سن رہے تھے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‘ہم نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں’۔

درخواست میں نئے چیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے حکمِ امتناع کے باوجود اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی جاری ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت نے 15 جنوری 2026 کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس کے باوجود ڈی چوک سے ایوب چوک تک اتاترک ایونیو کی توسیع کا کام شروع کر دیا گیا اور قدیم درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سی ڈی اے کا درختوں کی منتقلی کا دعویٰ توہینِ عدالت کے زمرے سے مبرا نہیں کرتا کیونکہ شہری علاقوں میں درختوں کی منتقلی سے ان کے ضائع ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

درخواست میں اتاترک ایونیو کی توسیع کے منصوبے پر جاری کام فوری طور پر روکنے، چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے اور درختوں کی کٹائی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘